وارانسی:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغاتیں دینے کے بعد دیر رات مندر جاکر بابا بھولے ناتھ کی پوجا کی اور شہری علاقے میں تقریبا 35 کلومیٹر کا دورہ کرکے ترقی کی حقیقت دیکھی۔مسٹر مودی نے اپنے دو روزہ وارانسی دورے کے پہلے دن ہفتہ کی شب بلٹ پروف گاڑی سے گھوم کر بدلتے شہر کی تصویر دیکھی۔ وزیر اعظم نے گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر شہر کا دورہ کیا اور اپنے پارلیمانی حلقہ میں گزشتہ چار رسوں کے دوران ہونے والے کئی اہم ترقیاتی کاموں کو انتہائی قریب سے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ دورہ کے دوران ان کے ساتھ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔اس سے پہلے مسٹر مودی نے وارانسی کے راجاتالاب میں جلسے سے خطاب کیا اور ڈ?ری?اگیسٹ ہاؤس میں پارٹی کی طرف سے منعقد ایک پروگرام میں حصہ لیا۔ تقریبا پانچ سو شخصیات کی موجودگی میں وارانسی میں چار سال میں ہوئے ترقیاتی کاموں سے متعلق کتابچہ’میری کاشی‘ اور ڈاکیومنٹری تصاویر جاری کی گئی۔مسٹر مودی، گورنر رام نائک اور ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا کی موجودگی میں مسٹر یوگی نے کتاب کا اجراکیا۔گیسٹ ہاؤس میں تھوڑا آرام کے بعد مسٹر مودی کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایس یو) کیمپس پہنچے، جہاں انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر میں باقاعدہ بابا بھولیناتھ کا دودھ کا غسل دیا۔انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے رنگ برنگی روشنیوں سے نہائے مندر اور دیگر عمارتوں کو قریب سے دیکھا۔بی ایچ یوکے کیمپس میں داخل ہوتے ہوئے مین گیٹ پر نصب بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی کو آتے جاتے نمن کیا۔مندر میں پوجا ارچنا کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرراکیش بھٹناگر کے علاوہ یہاں کے پرو فیسر چندرمول اپادھیائے اور چیف پراکٹر پروفیسروینا سنگھ بھی موجود تھیں۔